حکومت پنجاب کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ریئل ٹائم مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم (آر ٹی ایم ای ایس) متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت فیلڈ افسران کی جانب سے جیوٹیگڈ تصاویر، ڈرون ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا مرکزی پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے، جس کا تجزیہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے منصوبہ جاتی پیش رفت کو حقیقی وقت میں ملاحظہ کیا جاتا ہے۔ یہ نظام شفاف طرز حکمرانی اور بروقت فیصلوں کی جانب ایک مؤثر پیش رفت ہے۔
File






